ورنگل میں قائم کئے گئے کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی میں جاریہ تعلیمی
سال سے کاموں کا آغاز کرنے کے سلسلے میں عہدیدار غور کررہے ہیں ۔فی الحال
کاکتیہ میڈیکل کالج ورنگل کے احاطہ میں ہی عارضی دفتر کا قیام عمل میں لایا
جاکر ایم سٹ 2016کے بعد مکمل طورپر یہیں سے کام کاج کے آغاز کے سلسلے میں
عہدیداران تیاری کررہے ہیں ۔اس ضمن میں کے ایم سی میں موجود دو منزلہ عمارت
کو کالوجی طبی جامعہ کے کاموں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔حیدر آباد کے
بعد ورنگل کو خصوصی اہمیت دینے والے چیف منسٹر کے سی آر نے 9ستمبر 2014کو
ورنگل میں کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا ۔اس
ضمن میں کالوجی یونیورسٹی کے کام کاج کے لئے 20جولائی 2015کو رجسٹرار کی
حیثیت سے ایم جی ایم آرتھو پیڈک ایچ او ڈی ڈاکٹرکے وینکٹیشور راؤ کا تقرر
عمل میں لایا ۔اسی طرح 13نومبر 2015میں ایم جی ایم سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کروناکر
ریڈی کالوجی ہیلت یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے متعین کیا گیا
۔جاریہ تعلیمی سال سے ہی وجئے واڑہ میں واقع این ٹی آر
ہیلت یونیورسٹی کو
تقسیم کرتے ہوئے ورنگل میں نوتشکیل شدہ کالوجی نارائن راؤ طبی جامعہ کی
کارکردگی کا آغاز کرنے متعلقہ عہدیدار انتظامات کررہے ہیں ۔فی الحال
رجسٹرار ڈاکٹر وینکٹیشور راؤ وجئے واڑہ جاکر وہاں کے انتظامیہ کے بارے میں
جانکاری حاصل کی ۔اسی طرح وائس چانسلر ڈاکٹر کرونا کر ریڈی نے بھی طبی وزیر
ڈاکٹر لکشما ریڈی کی نگرانی میں بنگلور میں واقع راجیو ہیلت یونیور سٹی سے
متعلق تحقیق کرنے کے بعد واپس ہوئے ۔حکومت نے کالوجی طبی جامعہ کے کام کاج
کے لئے نان ٹیچنگ ملازمین تقررات سے متعلق اعلان جاری کیا ۔تقررات ہونا
باقی ہے ۔فی الحال اڈمنسٹریشن سطح کے کاموں کے لئے عارضی طور پر نان ٹیچنگ
ملازمین ڈپیو ٹیشن پر لینے کے لئے غور کیا جارہا ہے ۔وی سی ،رجسٹرار
،اڈمنسٹریشن عملہ سٹٹنگ ارینجمنٹ کے لئے انتظام کررہے ہیں ۔نئے چامبرس کی
تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے ۔اسی طرح سڑکوں کی مرمتی کاموں کا آغاز بھی
کیا گیا ہے ۔اس تعلیمی سال سے ہی 2مئی ایم سٹ 2016انٹرنس کے اندرون مکمل
طور کام کاج کے لئے عہدیدار جی توڑ کوشش کررہے ہیں ۔